ایک دن میں ڈالر اتنا زیادہ مہنگا ہو گیا کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، آج منگل کے روز ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 75 اضافے کے بعد 134 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ مختلف جگہ پر ڈالر 136 روپے میں فروخت ہوا جس کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے کا اضافہ ہو گیاہے ۔جبکہ دوسری جانب 100 انڈکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں1100 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد 100 انڈکس 39000 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.