ہالی ووڈ اداکارہ کائیلی جینر کی ایک ٹوئٹ نے اسنیپ چیٹ کو اربوں کا نقصان کرادیا
\نامور ہالی ووڈ اداکارہ اور ٹی وی اسٹار کائیلی جینرکی ایک ٹوئٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ اسنیپ چیٹ کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان کرادیا۔
اداکارہ کائیلی جینر نے ٹویٹر پر اپنے چاہنے والوں کو مطلع کیا کہ کوئی اور بھی ہے جو اسنیپ چیٹ استعمال نہیں کرتا یا صرف میں ہی ہوں جو ایسا کررہی ہوں، کتنے افسوس کی بات ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اسنیپ چیٹ کو اپنی پہلی محبت قرار دیتے ہوئے کہا میں اب بھی تم سے محبت کرتی ہوں۔
sooo does anyone else not open Snapchat anymore? Or is it just me… ugh this is so sad.
— Kylie Jenner (@KylieJenner) February 21, 2018
کائیلی جینر کی اس ٹوئٹ کے بعد اسنیپ چیٹ کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گرنا شروع ہوگئےاور 6 فیصد کمی کے بعد کمپنی کو اب تک 1.3 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔ اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپ کا ڈیزائن تبدیل کیا ہے جس کی تخفیف کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پیٹیشن دائر کرچکی ہے، جس کے باعث کمپنی گزشتہ 3 ماہ میں 348 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرچکی ہے۔ ایک بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسنیپ چیٹ اس وقت کوئی منافع حاصل نہیں کررہی۔ اسنیپ چیٹ کو پہلے ہی ایک اور فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے سخت مقابلہ ہے اورکائیلی جینر کی ٹویٹ نے اس وقت کمپنی کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ دراصل ایک تصاویر والے پیغامات کی ایپ ہے جس میں صارفین ایک دوسرے کو تصاویر بھیجتے ہیں جو ایک مقررہ وقت تک دیکھی جاسکتی ہیں۔
sooo does anyone else not open Snapchat anymore? Or is it just me… ugh this is so sad.
— Kylie Jenner (@KylieJenner) February 21, 2018