”میں زرداری سے کہنے گیا تھا کہ آپ (ن) لیگ کیساتھ۔۔۔“ عامر لیاقت نے آصف زرداری کے ’قدموں‘ میں بیٹھنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں یوں تو بہت سے دلچسپ واقعات پیش آئے اور تصاویر و ویڈیو سامنے آئیں لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت کی آصف علی زرداری کے ’قدموں‘ میں بیٹھے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے ان کے پاس آئے اور ’احتراماً‘ ان کے قدموں میں ہی بیٹھ گئے۔ فوٹوگرافر نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جس کے بعد یہ تصویر کئی دلچسپ عنوانات کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ تصویر وائرل ہوتے ہوتے ڈاکٹر عامر لیاقت تک بھی پہنچ گئی ہے اور اس پر انہوں نے وضاحت بھی جاری کر دی ہے جو کچھ ایسی ہے کہ جان کر عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔
نجی ویب سائٹ ’سیاست پی کے‘ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے قدموں میں بیٹھنے کی بات کی تو عامر لیاقت سے رہا نہ گیا جنہوں نے جواب دیا کہ ”قدموں میں کسی کے نہیں بیٹھا، عاجزی سے بیٹھا ہوں، وہ اٹھنا چاہ رہے تھے میں نے منع کیا کیونکہ میں درخواست کرنے گیا تھا کہ پیپلز پارٹی احتجاج سے الگ رہے تو نوازش ہو گی!!! عاجزی سے دل پگھلتے ہیں اور قربتیں بڑھتی ہیں، سیاست پی کے والے دوست ہیں، پوچھ لیا کریں تو اچھا لگے گا“