آج کا موسم کیسا رہے گا؟ روزہ دار تیارہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔اگلے4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گری

ڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں سمندری ہوا ئیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہو نا شروع ہوگئی ۔آج کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.