اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی
بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن اوران کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے ایک بارپھرپاکستان کے لیے منافقت کا اظہارکرتے ہوئے اپنی فلم سے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا نکال دیا۔
پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے اپنی فلم سےعاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ’’توملا‘‘ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
"Der Se Hi Sahi..Tu Mila Toh Hai Na" ❤?
Coming Soon ?@AmaalMallik @kunaalvermaa77 #DeDePyaarDe #RomanticSong #OriginalMusic
— Music Town ♪ (@MusiicTown) March 10, 2019
Not Atif Sir, singer not decided
— Amaal Mallik (@AmaalMallik) April 4, 2019