”علیمہ خان 2 کروڑ 29 لاکھ روپے جمع نہ کروائیں توان کی جائیداد ضبط کر لیں “ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک جائیداد وں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان 2کروڑ
94 لاکھ روپے جمع کروائیں اور جمع نہ کروانے کی صورت میں جائیداد ضبط کر لی جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل میں جانے سے پہلے 2.94کروڑ روپے جمع کروانے ہوں گے اور اگر اپیل منظور ہوتی ہے تو پھر 2.94 کروڑ روپے واپس ہو جائیں گے ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بیرون ملک اکاﺅنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان پیش ہوئیں ۔سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے 2008 میں جائیدادیں خریدں ، جائیداد کیلئے رقم بینکنگ چینل کے ذریعے دبئی بھیجی گئی ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ علیمہ خان کدھر ہیں ؟ عدالت میں موجود ہیں ؟ ۔ چیف جسٹس کے استفسار کے بعد علیمہ خان روسٹر پر آ

ئیں اور موقف دیتے ہوئے کہا کہ دبئی میں جائیداد 2008 میں تین لاکھ 70 ہزار ڈالر میں خریدی اور اس کیلئے آدی رقم میں نے خود ادا کی جبکہ پچاس فیصد رقم کو بینک سے قرض لیا گیا ۔ کمشنر ایف بی آر نے عدالت میں بتایا کہ ان پر 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کے واجبات ہیں ۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے

ہوئے کہا کہ علیمہ خان فوری طور پر یہ رقم جمع کروائیں اور نہ کروانے کی صورت میں ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل میں جانے سے پہلے 2.94کروڑ روپے جمع کروانے ہوں گے اور اگر اپیل منظور ہوتی ہے تو پھر 2.94 کروڑ روپے واپس ہو جائیں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.