علیمہ خان اور جہانگیر ترین کا دفاع نہیں کریں گے :وفاقی وزیر علی محمد خان نے ایسا بیان دے دیا کہ عمران خان کا منہ بھی کھل جاے گا

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ علیمہ خان اور جہانگیرترین کا دفاع نہیں کریں گے ، احتساب اسی کا ہوگا جس نے اقتدار کی کرسی سے انجوائے کی ہوگی اور جس کا احتساب ہوگا ، اس کی چیخیں نکلیں گی۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی عام سیاسی جماعت نہیں ہے ، عمران خان کسی عام حالات میں ایک سیاسی جماعت کا لیڈر نہیں ہے کہ یہ ایک مثالی ماحول ہے ، ایسا کچھ نہیں ہے ، اس وقت ایک بہت بڑا سیاسی مافیاہے جو پاکستان کا سب کچھ ڈکار گئے ہیں۔یہ ایک بہت بڑی سیاسی جنگ ہے ، ایک فیصلہ ہوگیاہے اور ساری ٹیم عمران خان کے پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے

، ہر ملزم کو تھانیدار اوراحتساب برا لگتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اسی کا ہوگا جس نے اقتدار کی کرسی سے انجوائے کی ہوگی اور جس کا احتساب ہوگا ، اس کی چیخیں نکلیں گی ۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی ذمہ داری ان کی ہے جو اسلام آباد میں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رہے ، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزراءسے کہا تھا کہ میں حکومت کوقربان کردوں گا لیکن کسی کرپٹ افراد کو رہنے نہیں دوں گا ، عمران خان غیر معمولی حالات میں قوم کی قیادت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور جہانگیر ترین دفاع نہیں کریں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.