سانحہ ساہیوال، علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ بھی داد دیں گے
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تحریک التوا منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پریزائڈنگ افسر منزہ حسن کی زیر صدارت جاری ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ایوان کی معمول کی کارروائی ملتوی کرکے سانحہ ساہیوال پر بحث کرائی جائے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن لیڈر کی رائے سے اتفاق کیا اور کہا ساہیوال واقعہ پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے ایوان کی معمول کی کارروائی ملتوی کرنے کیلئے تحریک پیش کردی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔