امیر ہونا آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ آسان ہے، مگر کیسے؟ ماہرین نے بہترین طریقہ بتادیا
امیر ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ کام کچھ اتنا آسان بھی نہیں لیکن اب ماہرین نے امیر ہونے کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’کم آمدنی افراد اگر آن لائن انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کھول لیں اور اس میں باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ معمولی رقم کی سرمایہ کاری کرنا شروع کر دیں توچند سالوں میں ہی مالی طور پر خودمختار ہو جائیں گے، خواہ یہ ماہانہ رقم چند سو یا چند ہزار روپے ہی کیوں نہ ہو۔ اگرچہ
انٹرنیٹ نے ایمازون جیسی ویب سائٹس کی بدولت کاروبار کے عام طریقوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے لیکن اس نے لوگوں کے لیے اپنے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے معاملے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔جس طرح آن لائن شاپنگ میں آپ گھر بیٹھے مختلف ویب سائٹس پر قیمتوں کا موازنہ کرکے بہتر آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں اسی طرح آن لائن انویسٹمنٹ اکاؤنٹ ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعے آپ اپنی سرمایہ کاری کو گھر بیٹھے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ‘‘
ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ آن لائن انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کھلوا لیتے ہیں تو آپ گھر بیٹھے کسی بھی وقت اپنے کمپیوٹر کے ذریعے شیئرز کی خریدوفروخت کے لیے ہر طرح کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے آپ اپنے بینک اکاؤنٹ سے رقم سرمایہ کاری کی طرف منتقل کر سکتے ہیں اور حصص فروخت کرکے رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا انویسٹمنٹ ہوم ہے جو 24گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ اگر آپ کسی بڑے شہر سے دور رہتے
ہیں جہاں آپ کی سٹاک ایکسچینج تک رسائی نہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔ یہ اکاؤنٹ کھولنے سے آپ کا سرمایہ کاری میں رجحان بڑھے گا اور آپ کے اندر آن لائن سرمایہ کاری کے متعلق مزید علم حاصل کرنے کی خواہش بیدار ہو گی۔ ابتداء میں آپ بھلے ہی انتہائی معمولی رقم ہر مہینے اس اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری میں لگائیں لیکن اگر آپ مناسب علم حاصل کرنے کے بعد سوچ سمجھ کر یہ کام کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی رقم کیسے روز افزوں ہوتی ہے اور آپ کیسے دولت مند ہوتے ہیں۔اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اگر آپ آج سے ہر مہینے 50پاؤنڈ (تقریباً 160روپے) باقاعدگی سے انویسٹ کرنا شروع کر دیں تو 15سال بعد آپ کے پاس 16ہزار 700پاؤنڈ (تقریباً 14لاکھ 44ہزار روپے) جمع ہو جائیں گے۔‘‘