تبدیلی زندہ باد ۔۔۔۔۔ عمران خان کی ایک آواز پر دنیا کے 100 امیر ترین پاکستانیوں نے کتنے ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کرد یا ؟ پاکستانیوں کے دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنی امید کا مرکز قرار دیا تھا، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کی مدد کے لیے ملین ڈالر کلب بنا لیا ہے، تفصیلات کے مطابق عطیات اکٹھے کرنے کے لیے امریکا میں
ملین ڈالرکلب وجود میں آ گیا ہے، اس کلب میں سو پاکستانی نژاد امریکیوں نے عطیات بھی جمع کروا دیے ہیں، امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ عطیات دیے۔ ملین ڈالرکلب نےایک ہزار ممبرز بنانے کا ہدف مقررکیا ہے۔ کینیڈا میں موجود پاکستانیوں نے بھی
پاکستان کی خدمت کے لیے ایک علیحدہ ڈونر کلب بنا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے اور جو اقدامات کیے ہیں انہوں نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں میں امید کی شمع روشن کر دی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی وطن کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔(ع،ع)