امریکہ اور روس کے درمیان تیس سالہ معاہدہ ختم۔۔۔ روس کی امریکہ کو دھمکی ۔۔ بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی دی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک تاریخی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ روس نے سنہ 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریبا تیس برس قبل ہونے والے معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی روس کو ان ’ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے گا جبکہ ہمیں اس کی اجازت نہیں ۔ قبل ازیں ویڈا میں ایک ریلی کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صدر اومابا نے اس پر بات چیت کیوں نہیں کی یا اس سے کیوں نہیں نکلے۔ وہ بہت برسوں سے اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ امریکہ جانب سے روس پر الزام تراشیوں کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہیں ہے قبل ازیں سنہ 2014 میں سابق صدر اوباما نے روس پر آئی این

ایف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جب اس نے مبینہ طور پر زمین سے مار کرنے والے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ براک اوباما نے مبینہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ یورپی رہنماؤں کے دباؤ پر کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔ تاہم اس وقت بھی روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے امریکہ کے ایک اقدام کو ’واحد قطبی دنیا کے خواب‘ کا شاخسانہ قرار دیا ہے جہاں صرف ایک ہی سپر پاور ہو۔امریکہ کا اصرار ہے کہ روسیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نائن ایم سیون ٹو نائن نویٹر می درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تیار کیا ہے، جسے نیٹو میں ایس ایس سی 8 کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس کی مدد سے روس نیٹو ممالک کو بہت کم وقت میں نشانہ بنانا کی قابل

ہو سکتا ہے۔ روس نے اس نئے میزائل کے بارے میں بہت کم بات کی ہے تاہم انھوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تردید کی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس نے ہتھیاروں کو روایتی ہتھیاروں کے سستے متبادل کے طور پر دیکھتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جمعے کو لکھا تھا کہ امریکہ مغربی بحرالکاہل میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے مقابلے میں اس معاہدے سے نکل جانے پر غور کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن آئندہ ہفتے ماسکو میں مذاکرات کے دوران روس کو اس معاہدے سے دستبرداری کے بارے میں مطلع کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.