امریکہ نے اسرائیل کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کا گرین سگنل دیدیا,خوفناک دعویٰ سامنے آگیا

سابق بیورو کریٹ اور امریکی تھنک ٹینک تک رسائی رکھنے والے امریکہ میں مقیم پاکستانی نذرمحمد چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو پاکستانی ایٹمی اثاثوں پر حملہ کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نذرمحمد چوہان نے کہا کہ جہاں تک اس خبر کی بات ہے وہ سو فیصد درست ہے، یہ خبر امریکہ یا امریکی اداروں کو چلانے والے افراد کی طرف سے براہ راست آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن اس خبر کے حوالے سے میرا بلاگ چھپا، اس کے اگلے دن نجی اخبار (ڈان) میں اس سے ملتی جلتی خبر آئی کہ پاکستان کو بہت کچھ کرنا ہو گا تاہم الفاظ بالکل وہی نہیں استعمال کئے گئے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے صحافی دوست نے بتایا کہ کسی اینکر نے پرویز مشرف سے اس قسم کی خبروں کی گردش پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس حد تک نہیں جائیں گے۔ نذر چوہان نے کہا کہ میرے خیال میں خبر بالکل درست ہے مگر اس پر عملدرآمد کے حوالے سے لگتا ہے کہ پاکستان کو کسی جانب لے جانے کی ڈیل ضرور ہے، پینٹا گون کا پاکستانی فوج کے ساتھ تعلق کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور پاکستانی فوج کے ساتھ ہی کوئی پروگرام پینٹا گون نے آگے چلانا ہے، پاکستانی تنصیبات کسی ایک جگہ نہیں بلکہ پھیلی ہوئی ہیں، پینٹاگون کی اگر پاک فوج سے کوئی ڈیل ممکن نہ ہوئی تو وہ اس حد تک جائیں گے۔

کس قسم کی اور کونسی ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں نذر محمد نے کہا کہ ڈیل پاکستانی فوج یا سٹیبلشمنٹ اور امریکہ کے درمیان ہو گی، امریکہ کو پینٹاگون چلاتا ہے۔ ڈیل پاکستانی فوج کے ساتھ ہو گی کہ فوج سے کیا کروانا ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بالکل مختلف رویہ ہے تاہم نوازشریف کو بچانے جیسا کوئی معاملہ امریکہ میں نہیں ہے، نوازشریف کو صرف امریکی میڈیا کی سپورٹ حاصل ہے۔ پینٹاگون میں نوازشریف کی کوئی رسائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این او کی میٹنگز میں دیکھا جائے تو نکی ہیلے جس طرح پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف ہیں اس پر بھی ٹرمپ سے شدید اختلافات ہو گئے ہیں۔ نکی ہیلے نے بھی امریکی وزیرخارجہ بننا تھا مگر اب جو وزیرخارجہ آئے ہیں وہ سی آئی اے میں رہے ہیں اور پاکستان اور سی آئی اے کی لڑائی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں خود کو کسی ادارے کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتا،امریکہ میں معاملات مسلمانوں کے لئے بہت سنجیدہ ہیں اور میں امریکہ میں سیاسی پناہ لئے ہوئے ہوں۔ امریکی تھنک ٹینک سے رابطے ہیں تاہم براہ راست کوئی لنک نہیں۔ مریکہ میں نیئرزیدی کے ساتھ معاملات خراب ہونے کے بعد کوئی بھی صحافی سنجیدہ معاملوں میں امریکہ سے گفتگوکرنے کو تیار نہیں اور نہ اس حد تک جانا چاہتا ہے کہ ان کے امریکی انٹرسٹ خراب ہوں۔

نذر چوہان نے کہا کہ نوازشریف کو بحال کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جا رہی، نوازشریف غلط تاثر پھیلا رہے ہیں، امریکی یا عالمی حلقوں میں ایسی کوئی بات نہیں۔ امریکہ پاکستان کو بہت مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان غیر مستحکم ہوتا ہے تو افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی، نوازشریف انڈیا اور اسرائیل کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے انٹرسٹ دیکھتے ہیں۔ نوازشریف پاکستان کو اس طرف جانے نہیں دے رہے جہاں وہ پاکستان کو دھکیلنا چاہتے ہیں، وہ پاکستان کو ایٹمی طاقت ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.