امریکہ کا ڈو مور کا مطالبہ ،پاکستان نے بھرپور جواب دے دیا

امریکہ نے ’ڈو مور‘کا مطالبہ کیا تو پاکستان نے اس بار واضح جواب دے دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آج دفتر خارجہ میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر 20منٹ تک مذاکرات جاری رہے،اس دوران پاکستان کے وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مائیک پومپیو کر رہے تھے ۔اس موقع پر مائیک پومپیونے اپنی ڈیمانڈز سامنے رکھتے ہوئے پاکستان

سے ڈو مور کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر شدت پسندوں گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔جس پر جواب دیتے ہوئے پاکستان نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے امریکہ کے سامنے رکھا ۔پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں باہمی مفادات کو دیکھنا ہو گا ،پاکستان صرف امریکی مفادات کے لیے نہیں جھکے گا بلکہ اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھے گا ۔

واضح رہے کہ ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے امریکی وزیر خا رجہ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور اس کے بعد وہ امریکی سفارتخانے پہنچ گئے جہاں سے وہ بھارت کے لیے روانہ ہو نگے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.