ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں پروزیر اعظم عمران خان کے جوابی ردعمل سے امریکیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے ، حکو مت پاکستان سے تحریری رابطہ کرکے قربانیوں کا اعتراف کرلیا

پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کے سخت ٹوئٹس پر ردعمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرلیاہے اور پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹرمپ کو ان قربانیوں سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سخت ٹوئٹس پر پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے جوابی ردعمل کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان سے تحریری رابطہ کیاہے اور کہاہے کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتاہے ، امریکی حکام نے کی جانب سے سفارتی سطح پر رابطہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔سینئر امریکی حکام کی جانب سے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے کہا گیاہے کہ

ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائیگا اور دونوں ممالک کے مابین رابطے بھی جاری رکھے جائیں گے ۔امریکی حکام کے مطابق امریکہ کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت ہے اور امریکہ پاکستان کی جانب سے کئے گئے تعاون کی قدر کرتاہے ، تحریری رابطے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ میں کئے گئے فیصلوں پر بھی بات چیت جاری رکھنی کی بات کی گئی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.