امریکہ نے پاکستان کو مفت تجارتی معاہدے کی پیشکش کر دی لیکن بدلے میں کیا چیز مانگ لی ؟؟ جان کر یقین کرنا مشکل
امریکانے پاکستان سے افغان جنگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے پر مفت تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کی پیشکش کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہاکہ اگر ہم پاکستان جائیں اور طالبان کو امن مذاکرات کی میز تک
لانے پر مفت تجارتی معاہدہ پیش کریں تو افغان جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے؟ریپبلکن سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن لنڈسے گراہم کو ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے کیلئے ان کا
استعمال کرتے ہیں۔تاہم واشنگٹن کے سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور عمران ملاقات اور پاکستان کیلئے ایف ٹی اے کی پیشکش صرف اس وقت ممکن ہے جب واشنگٹن افغان جنگ میں معاہدے پر اسلام آباد کی کوششوں سے مطمئن ہوگا۔حال ہی میں امریکا اور افغان حکام نے پاکستان کی قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکا طالبان امن مذاکرات منعقد کرنے میں مدد کو سراہا تھا۔