امریکہ نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے – بلیک لسٹ سے نکال دیا

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ امریکہ کا رویہ بدلتاہوا نظر آ رہاہے اور اب پاکستان کو سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست میں شامل کر

دیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے آج صبح جواب جاری کیا گیا جس میں امریکہ کے اس اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرد یا گیا تاہم اب خبر آئی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ہے ۔ امریکی سفارتخانے کا کہناہے کہ پاکستان کو استثنیٰ اہم امریکہ قومی مفاد میں دیا گیا جبکہ یہ استثنیٰ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس فہرست میں امریکہ کی جانب سے چین ، سعودی عرب اور انڈونیشاء علاوہ دیگر اور ممالک کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ استثنیٰ پاکستان کے علاوہ اور کس ملک کو دیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.