امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد کے خلاف قرارداد منظور ہونے کے بعد سعودی عرب کا موقف بھی سامنے آ گیا

سعودی وزارت خارجہ نے جمال خاشقجی قتل کیس کا ذمہ دار ٹھہرانے پر امریکی سینیٹ کی قرارداد کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف امریکی سینیٹ کی حالیہ قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہیں، قرارداد بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سینیٹ کی قرارداد سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس ایک جرم ہے جو سعودی پالیسی کے یکسر خلاف ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے امریکی سنیٹ نے یمن میں جاری ریاض کی جنگ میں امریکی فوجی امداد کو ختم کرنے اور شہزادہ ولی عہد کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے لیے ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی۔امریکی صدر ٹرمپ کے کچھ ساتھیوں نے بھی ان کے خلاف جا کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

امریکہ نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے جنگی طیاروں میں ایندھن بھرنے کا عمل بھی روک دیا تھا، اگر امریکی سینیٹ کی قرارداد کو قانونی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے ایندھن بھرنے کا عمل مستقل روک دیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.