عامر لیاقت کی دوسری شادی پر ان کی بیٹی نے انتہائی دردناک بات کہہ دی، ایسی بات کہہ دی جان کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیگی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے خود سے لگ بھگ آدھی عمر کی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ولیمے کی تصاویر میں عامر لیاقت کے چہرے پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے لیکن ان کی اس شادی کے باعث ان کے بچوں اور پہلی اہلیہ کی طرف سوگ کا سماں ہے۔عامر لیاقت حسین نے رواں سال کے آغاز میں اپنے پروگرام کی 24 سالہ ٹیم ممبر سیدہ طوبیٰ انور سے نکاح کیا تھا جس کے بعد الیکشن کے ہنگامے اور مصروفیات کے باعث رخصتی کا عمل تاخیر کا شکار ہوتا چلا گیا۔ تین روز قبل عامر لیاقت کے ولیمے کی تقریب کراچی

میں ہوئی جس کے بعد وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنے گھر لے گئے۔ عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی اس شادی پر بہت خوش نظر آئے تاہم ان کی پہلی بیوی اور بچے اس پر دل شکستہ نظر آئے۔عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعاءعامر نے ایک ٹویٹ میں اپنے والد کی دوسری شادی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

کیا۔ انہوں نے لکھا ”ایک اور دن، ایک اور سانحہ، جب بھی آپ اپنے اہلخانہ کو تکلیف دیتے ہیں آپ کو ہدایت کی مخلصانہ دعائیں ملتی ہیں ،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈلوانے والے کیلئے بھی ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ اللہ آپ کی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پوچھ دیں گے۔ آپ کی دل شکستہ اور تکلیف میں مبتلا بیٹی، دعا عامر“۔عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے بعد یہی لگتا ہے کہ اینکر پرسن نے دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی اہلیہ یا بچوں کو اعتماد میں نہیں لیا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.