”شکر ہے عمران خان نے کہنی نہیں ماری ورنہ۔۔۔“ کراچی جلسے میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے عمران خان کے گلے لگنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیا سلوک کیا اور پھر عامر لیاقت کی کیا حالت ہوئی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تو ناصرف پی ٹی آئی کارکنان نے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا بلکہ کئی رہنماءنے بھی عمران خان سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

عامر لیاقت تحریک انصاف میں شمولیت تو اختیار کر چکے ہیں مگر پارٹی میں ان کی کیا حیثیت ہے اور عمران خان ان کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟ کراچی جلسے کی ایک ایسی ویڈیو لیک ہو گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہے اور دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت سٹیج پر موجود لوگوں کی ’رکاوٹیں‘ عبور کر کے عمران خان کے سامنے پہنچتے ہیں تو اسی اثناءمیں اتفاقیہ طور پر عمران خان کارکنان کے نعروں کا جواب دینے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت یہ سمجھتے ہیں کہ شائد وہ ان کیساتھ بغل گیر ہونے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں۔

عامر لیاقت اسی خوشی میں نہال جب ان کے گلے لگنے کی کوشش کرتے ہیں تو عمران خان انہیں روک کر پیچھے ہٹنے کو کہتے ہیں اور ساتھ ہی کھڑے عمران اسماعیل بھی کچھ ایسا ہی کرتے ہیں۔ عمران خان انہیں پیچھے ہٹا کر دونوں ہاتھ کھڑے کر کے مداحوں کے نعروں کا جواب دینے لگتے ہیں تو عامر لیاقت بھی ان کیساتھ اسی انداز میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔

عمران خان یہ سب کچھ کرنے کے بعد بیٹھ جاتے ہیں اور باقی رہنماءبھی بیٹھنا شروع ہوجاتے ہیں مگر عامر لیاقت کو بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں دی جاتی اور بالآخر وہ اپنی مدد آپ کے تحت جگہ ڈھونڈ پر عمران خان سے قدرے دور بیٹھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.