” لوگ کہتے ہیں اتنی پیاری بیوی ہے کیوں بار بار ٹی وی پر لاتے ہو“ اس سوال کا عامر لیاقت نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی
اور طوبیٰ کی شادی کے چرچے زبان زد عام ہیں اور عامر لیاقت نے کچھ ٹی وی چینلز کے پروگرام میں اہلیہ کے ہمراہ تواتر سے شرکت کی اور اپنی شادی کے حوالے سے کئی اہم انکشافات بھی کیئے ۔
تاہم نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کئی اہم باتیں بھی شیئر کی اور اس موقع پر عامر لیاقت نے شو میں آنے قبل پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ” ابھی ہم جب آ رہے تھے تو راستے میں کسی نے پوچھا کہ اتنی خوبصورت بیوی ہے آپ کی ، آپ بار بار ٹی وی پر کیوں لاتے ہیں ، ان پر کپڑا ڈال کر رکھا کریں ، میں نے جواب دیا کہ بھائی بیوی ہے گاڑی نہیں ہے جو اس پر کپڑا ڈال کر رکھوں ۔
چھپ کرنکاح کرنے سے متعلق سوال پر طوبیٰ عامر نے کہا کہ تمام احباب ہمارے نکاح سے باخبرتھے۔ ایک ٹی وی چینل نے الیکشن کے دنوں میں عامر کی انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کے لیے اس خبر کو چٹپٹا بنا کر پیش کیا۔ حالانکہ اس وقت رخصتی نہیں ہوئی تھی جو ہم اس خبر کو عام کرتے۔
شادی کے پروپوزل سے متعلق سوال پرعامرلیاقت نے انکشاف کیا کہ میں نے طوبیٰ سے پوچھا تھا یہ خاموش ہوگئیں تو میں نے گھٹنوں کے بل جھک کر انہیں گلاب کا پھول پیش کیا۔ یہ گھبرا گئیں پھران کے گھرجا کروالدہ سے بات کی۔ ان کی والدہ نے مجھ سے کہا کہ ا?پ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو میں اپنی بچی کا رشتہ نہ دیتی لیکن ہمیں یقین ہے کہ ا?پ ہماری بچی کو خوش رکھیں گے