13لاکھ سےایک کروڑ روپے سالانہ آمدن پر صرف 5 ہزار روپے ٹیکس
ایمنسٹی اسکیم کے نفاذ کے بعد ایف بی آر نے 13لاکھ روپے سےایک کروڑ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں پر ٹیکسوں کی نئی شرح کا اعلان کر دیا ۔13لاکھ روپے سالانہ آمدن پر سال بھر میں صرف 5ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا ۔
انکم ٹیکس دینے والوں کے لیے بڑی خوش خبری،ایمنسٹی اسکیم کے نفاذ کے بعد سالانہ ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی ہو گئی۔
ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق 13لاکھ روپے سالانہ آمدن پر سال بھر میں صرف 5ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا ، یوں پہلے کی نسبت بچت ہو گی ساڑھے64 ہزار روپے ۔
14لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس ہو گا 10 ہزار روپے ،سالانہ ٹیکس بچت ہو گی ساڑھے 69 ہزار روپے۔
اسی طرح 15لاکھ روپے سالانہ آمدن پر سال بھر کا ٹیکس ہو گا 15 ہزار روپے ،یوں پہلے کی نسبت ٹیکس بچت ہو گی 77 ہزار روپے سالانہ۔
18لاکھ روپے آمدن پر سالانہ ٹیکس ہو گا اب 30ہزار ،ٹیکس بچت ہے ساڑھے 94 ہزار۔
25لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس 70ہزار روپے، بچت ہو گی ایک لاکھ ساڑھے 89 ہزار روپے۔
30لاکھ روپے سالانہ آمدن پر اب ٹیکس ہو گا ایک لاکھ 20ہزار روپے،سالانہ بچت ہو گی 2 لاکھ ، ساڑھے 39 ہزار روپے۔
35لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس ہے اب ایک لاکھ 70ہزار روپے ،بچت ہو گی 3 لاکھ 2 ہزار روپے ۔
40لاکھ روپےسالانہ آمدن پر نئی ٹیکس شرح ہے 2لاکھ 20ہزار روپے ۔پہلے کی نسبت بچت بنتی ہے 3 لاکھ 77 ہزار روپے۔
50لاکھ سالانہ آمدن پر اب ٹیکس ہو گا 3لاکھ 30ہزار روپے،بچت بنی 5 لاکھ 42 ہزار روپے۔
60لاکھ روپے سالانہ آمدن پر اب ٹیکس بنا 4 لاکھ 80 ہزار روپے،سال کی بچت ہو گی 6 لاکھ 67 ہزار روپے۔
70لاکھ سالانہ آمدن پر اب ٹیکس بنا 6لاکھ 30ہزار روپے،سالانہ بچت ہو گی 7 لاکھ ، 92 ہزار روپے۔
80لاکھ روپے سالانہ آمدن پر اب ٹیکس ہو گا7 لاکھ 80 ہزار روپے ،یوں بچت بنی 9 لاکھ 42 ہزار روپے۔
90لاکھ روپے سالانہ آمدن پر اب ٹیکس ہو گا9 لاکھ 30ہزار روپے ،بچت ہو گی 10 لاکھ 92 ہزار روپے اور ایک کروڑ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس ہو گا 10لاکھ 80ہزار روپے جس پر پہلے کی نسبت 12 لاکھ 42 ہزار روپے بچت ہو گی۔