امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش، وفد حکومت کے پاس پہنچ گیا
پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلنے لگے ہیں کیونکہ امریکی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کای کی خواہش رکھتی ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزان موبل نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ، ایگزان موبال کے چیئرمین نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے سپورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزیر توانائی عمر ایوب کے ساتھ ملاقات کی جس دوران تفصیلی بات چیت کی گئی ہے ۔ امریکی کمپنی ایگزان کے چیئرمین اور وفد کی وزیراعظم عمران خان کے سے ملاقات بھی طے پا گئی ہے ۔
ایگزان پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل لگائے گی جبکہ کراچی کے سمندر میں آف شور آئل ڈرلنگ بھی کرے گی ۔ ایگزان آج پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کرنے جارہی ہے جس میں اسد عمر ، علی زیدی ، عمر ایوب اور دیگر اہم ترین شخصیات شرکت کریں گی ۔