عمران خان سے ہمیں بہت امید یں ہیں کیونکہ یہ شخص۔۔۔امریکی حکومت نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایسا پیغام جاری کر دیاکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا
امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کو الیکشن جتینے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کے استقبالیہ میں نجی نیو ز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ،
امریکی کانگریس ارکان نے عمران خان کو مبارکباد دی۔ رکن کانگریس ایل گرین نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں، عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک بڑی امید ہیں اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔
امریکی کانگریس شیلاجیکسن نے کہا کہ عمران خان قوم کا درد رکھتےہیں ، عمران خان کے امریکا میں بہت سےدوست اور خیرخواہ ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہم کانگریس میں پاکستان کے کیس کو مضبوط کریں گے۔ کیتھ ایلیسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات بہترہوں گے، عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں، امید ہے عظیم لیڈر ثابت ہوں گے، پاکستانی میں نئی
حکومت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور نمبر گیم پورا کرنے کے لیے آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کو ملانے کی تگ و دو چل رہی ہے۔آج بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے ایم این اے شبیر قریشی اور ،
نو منتخب آزاد ایم این اے علی محمد مہر عمران خان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔تیرہ میں سے 6 آزاد ارکان قومی اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا فواد چوہدری کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی کے 9 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں
جب کہ پنجاب میں ہمارے نمبرز 185 سے تجاوز کر چکے ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کون شامل ہو گا اور کون کس عہدے پر فائز ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر غور کیا گیا۔(س)