پاکستانی امریکی جوڑا جس نے نیویارک میں چائے کا ڈھابہ کھول لیا، ان کی پریم کہانی بھی ایسی کہ ہر کسی کا دل لوٹ لیا

چائے پاکستانیوں کا پسندیدہ مشروب ہے اوریہاں جابجا آپ کو چائے کے ڈھابے نظر آتے ہیں۔ اب ایک پاکستانی امریکی جوڑے نے نیویارک میں بھی چائے کا ایک ڈھابہ کھول لیا ہے جو اس جوڑے کی محبت کی داستان جتنا ہی خوبصورت ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق اس ڈھابے کو ’دی چائے سپاٹ‘ (The Chai Spot)کا نام دیا گیا ہے جس کے بانی پاکستانی نژاد لڑکی خالدہ بروہی اور ان کے اطالوی نژاد شوہر ڈیوڈ بیرن ہیں۔ خالدہ اور ڈیوڈ 2014ءمیں ایک دوسرے کی

محبت میں گرفتار ہوئے اور کئی طرح کی مشکلات ان کی شادی کے راستے میں آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ایک ہونے کے راستے کی مشکلات ختم کرنے اور ان کے خاندانوں کو باہم ملانے میں چائے نے اہم کردار ادا کیا۔ اسی سے انہیں یہ ڈھابہ بنانے کا خیال آیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ محض چائے کا ڈھابہ نہیں ہے۔ اس میں داخل ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت ہماری نظروں کے سامنے ہوں۔ یہاں رکھے گئے صوفوں کی پوشش، کشنز سمیت تمام اشیاءسندھ اور بلوچستان کی دیہی خواتین کے ہاتھوں سے بنی کشیدہ کاری سے بنائی گئی ہیں۔ حتیٰ کہ جن کپوں میں لوگوں کو چائے پیش کی جاتی ہے ان پر بھی پاکستانی کشیدہ کاری کے شاہکار غلاف چڑھائے گئے ہیں۔ یہاں دستکاری کا تمام سامان گاہکوں کے لیے سجایا گیا ہے اور فروخت بھی کیا جاتا ہے۔ خالدہ اور ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ”ہم نے یہ چائے کا ڈھابہ ایک خاص مقصد کے لیے بنایا ہے۔ پاکستان کی دیہی خواتین ہاتھوں سے جو شاہکار بناتی ہیں ہم انہیں اس مہارت کی بدولت رقم کمانے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.