شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد شامی شہریوں نے ایسا کام کردیا کہ پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ ۔۔۔
شامی دارالحکومت دمشق میں امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے کیے جانے والے میزائل حملے کے بعد سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ شہریوں نے شام ، ایران اور روس کے جھنڈے اٹھا کر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اتحاد کی جانب سے دمشق اور حمص پر رات گئے کیے جانے والے میزائل حملے کے بعد صبح کے وقت دارالحکومت دمشق میں سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اپنی گاڑیوں پر گھروں سے باہر نکلے اور ہارن بجاتے رہے جبکہ بعض لوگ تالیاں بجا کر اور رقص کرکے احتجاج کرتے رہے۔ شامی شہری گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر شامی ، ایرانی اور روسی جھنڈے بھی لہراتے رہے دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے
شامی شہری امید چوک میں اکٹھے ہوئے اور امریکہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے، اس کے علاوہ مظاہرین نے بشارالاشد کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور ہر حال میں ان کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا۔
اس مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ پورے شہر میں گاڑیوں کی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگ مسلسل ہارن بجا کر امریکہ سے اظہارِ نفرت کرتے رہے۔
امریکہ اور برطانیہ کے شام پر میزائل حملے، بشارالاسد کی فوجوں نے کتنے میزائلوں کو راستے میں ہی مار گرایا ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوش اڑ جائیں گےخیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی، برطانوی اور فرانسیسی فوجوں نے بحری جہازوں اور جیٹ طیاروں کے ذریعے شام پر میزائل داغے ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے شام کے سائنسی تحقیق کے ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے داغے جانے والے 13 میزائل راستے میں ہی تباہ کردیے گئے ہیں۔