امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کس موضوع پربات ہوئی جان کر پاکستانی خوش

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ ملاقات میں پاک، امریکہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ افغانستان کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور اس میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کولیشن سپورٹ فنڈ روکے جانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اور اس میں پاکستانی کے کردار پر گفتگ و کے علاوہ پاکستان کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.