امریکی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے بعد کس ملک روانہ ہو گئے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ملاقات کے بعد بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم آفس پہنچے جس دوران دونوں رہنماﺅں نے باہمی اعتماد اور تعلقات بہتر بنانے پر
اتفاق کیا۔ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد نور خان ائیربیس پہنچے جہاں موجود خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہو گئے۔