عمران پراعتماد، مہمان سے قومی لباس میںملاقات ، پانی سے تواضع کی

اسلام آباد(سید نوید جمال ) وزیر اعظم عمران خان نے قومی لباس زیب تن کرکے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جبکہ سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے مہمان کی پانی سے تواضع کی ، عمران خان خاصے پر اعتماد تھے ، وہ شوار قمیضپہنے مسکراتے ہوئے میٹنگ ہال میں داخل ہوئے تو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت تمام اعلیٰ حکام استقبال میں کھڑے ہو گئے ۔وزیر اعظم نے چھوٹے کمرے میں مہمان

سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ماحول خاصا خوشگوار رہا ۔ وزیر اعظم نے کسی قسم کا تحریری مواد پاس نہیں رکھا ،انہوں نے پاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کیا ۔گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسکراتے رہے ۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کو یقین ہے کہ آپ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ سے بہتر کرسکتے ہیں تو وزیر اعظم نے جواب دیا کہ کھلاڑی ہمیشہ پر امید رہتا ہے ۔

FCC59294 1622 4B38 B72B F6607A30D855 Cx0 Cy2 Cw0 W1023 R1 S
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.