نہ آئی ایم ایف نہ کوئی اور ۔۔۔۔ نئے آنیوالی حکومت کاروبار سلطنت چلانے کے لیے رقم کہاں سے حاصل کر ے گی ؟ ایسی خبر کہ آپ بھی مطمئن ہو جائیں گے

پاکستان اپنی ادائیگی کے توازن میں مدد کے لیے اسلامی ترقیاتی بنک سے اربوں ڈالر کا پیکج لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں ” بیرونی فنانسنگ“ کے لیے 20 ارب ڈالر سے زائد رقم چاہئے ۔

ان میں سے 10 سے 12 ارب فوری ضرورت ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اسلامی ترقیاتی بنک جس میں پاکستان کے شیئرز 2.57 فی صد کے مساوی ہیں۔ پاکستان میں منتخب حکومت کے قیام کے بعد 4ارب ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔ اسلام آباد میں موجود افسران کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کاغذی کارروائی تیار ہے۔ اس سلسلے میں اعلان حکومت کے قیام کے بعد سامنے آئے گا۔ 4 بلین ڈالر کن شرائط پر دئیے جائیں گے۔ ابھی اس کا تعین باقی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک کے قرضے مہنگے تصور ہوتے ہیں۔ مشرف دور میں بھی آئی ڈی بی سے ادائیگی کے توازن کے لیے مدد لی گئی تھی۔ دریں اثناءبعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراصل

”کریڈٹ لائن‘ کی سہولت ہے جس کے تحت پاکستان‘ سعودی عرب سے تیل خرید سکے گا اور رقم اس سہولت کے تحت ادا ہو جائے گی۔ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا۔ نگران وزیر اعظم کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر نے کی سمری گزشتہ روز بھجوائی گئی تھی۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں اپنی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔

نیا سپیکر منتخب ہونے کے بعد قواعد کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر نے 15 اگست کو بیرون ملک دورے پر جانا ہے ان کی روانگی سے قبل عمران خان کے بطور وزیر اعظم انتخاب اور حلف بر داری کی کو ششیں جاری ہیں ابھی تک صدر مملکت کے دورے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قوی امکان ہے کہ قائد ایوان کے انتخاب کے شیڈول کے مطابق صدر کے دورے میں بھی تبدیلی کر دی جائے۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق بھی صدر کو اپنا دورہ ایک روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کر چکے ہیں جس کے بعد ایوان صدر میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے مشاور ت بھی کی گئی

ہے اگر صدر نے اپنے دورے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی تو پھر نئے قائد ایوان سے قائم مقام صدر حلف لے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر نئے قائد ایوان سے حلف لینے کے خواہشمند ہیں لیکن اس کا دارومدار انتخابی شیڈول پر ہے۔دوسری جانب ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت 15 اگست کو اپنے غیرملکی دورے پر روانہ ہو ں گے، واضح رہے کہ رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن لندن نے صدرمملکت ممنون حسین کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ممنون حسین پہلے پاکستانی حکمران ہوں گے جنہیں یہ ڈگری دی جائے گی۔(ش۔ز۔م)

Source

Comments are closed.