” یہ جھوٹ بول رہاہے “ اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کے وکیل کو زور دار جھٹکا دیدیا

اقوام متحدہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے آسیہ بی بی کے وکیل کو ملک چھوڑنے کیلئے مجبور نہیں کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام سے بری کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس پر تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پانے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

اس کے بعد آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ملک چھوڑ کر نیدر لینڈ چلے گئے ، ہیگ میں پہنچ کر انہوں نے پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے بیان جاری کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے نمائندوں نے انہیں ان کی خواہش کیخلاف ملک سے باہر بھیج دیاہے ۔

آسیہ بی بی کے وکیل کے اس بیان پر اب اقوام متحدہ خود میدان میں آ گئی ہے اور ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندوں نے سیف الملوک کو ان کی ہی درخواست پر رہنمائی دی تھی لیکن انہیں ان کی خواہش کے کیخلاف ملک چھوڑنے کیلئے نہیں کہا اور نہ ہی اقوام متحدہ کسی اور کو اس کی خواہش کیخلاف پاکستان چھوڑنے کیلئے دباﺅ ڈال سکتی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.