اقوام متحدہ نے پاکستان کو 30 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا لیکن یہ کیوں دیئے جارہے ہیں ؟ بڑی خوشخبری آ گئی
اقوام متحدہ نے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے 30 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ کے حکام نے ملاقات کی جس دوران اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشن میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا ہے اور کہا کہ ہے کہ ” کامیاب جوان پروگرام“ کیلئے 30 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے نمائندوں کا کہناتھا کہ پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبے شروع کریں گے ، منصوبے کے ذریعے دو لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو پروگرام کا شریک چیئرمین نامزد کر دیا ہے ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں ، پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، نوجوانوں کو ملکی ترقی میں موثر کردار دینا چاہتے ہیں ۔ عثمان ڈار کا کہناتھا کہ نوجوانوں کے مسائل کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہے ، متعد د منصوبوں کا فریم ورک مکمل ہو چکا ہے ، دن رات محنت کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو کامیاب بنانا ہدف ہے ۔عثمان ڈار کا کہناتھا کہ دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں اور نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ۔