پاکستان کا دوست ملک روس جلال میں آگیا ۔۔ کس ملک کے جہازوں پر قبضہ کر لیا ؟؟ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

پاکستان کا دوست ملک روس جلال میں آگیا ۔۔ کس ملک کے جہازوں پر قبضہ کر لیا ؟؟۔۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا روس نے بحیرہ اسود میں یوکرینی بحریہ کے تین جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے اور اس اقدام سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل روس نے اپنی سرحد کے قریب فوجی نقل و حرکت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا جبکہ روس نے یوکرین پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا۔

روس نے بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوف کے سنگم پر آبنائے کرچ پر قائم پلکے نیچے اپنا بحری ٹینکر کھڑا کر کے راستہ بلاک کر دیا ہے۔یوکرینکے صدر پیٹرو پوروشینکو نے ملک کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی اقدامات کو بلا اشتعال قرار دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح یوکرائن کے دو جنگی جہاز اور ایک کشتی بحیرہ اسود پر واقع بندرگاہ سے بحیرہ آزوو کی بندرگاہ ماریوپول کے سفر پر نکلے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسیوں نے ان کشتیوں کا راستہ روکا ، ان کی تلاشی لی اور انھیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔اسی اثنا میں روس نے اپنے دو جنگی طیارے اور دو ہیلی کاپٹروں کو اس علاقے میں بھیج دیا۔ روسیوں نے یوکرین پر الزام لگایا ہے کہ ان کی کشتیوں نے غیر قانونی طور پر روسی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انھوں نے سکیورٹی وجوہات پر راستہ بند کر دیا ہے۔

یوکرین کی بحریہ نے بعد میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور عملے کے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ روسی حکام نے یوکرینی جہازوں کے عملے کے صرف تین افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے روسیوں کو کشتیوں کے آمدو رفت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔یورپی یونین نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے کرچ پر راستے کو بحال کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

نیٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی اور ان کے قانونی حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور انھوں نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے بحیرہ آزوف پر قائم بندرگاہ تک سفر میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔ یوکرین کے حکام نے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کے ایمرجنسی اجلاس بلانے کی درخواست کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری روس کے خلاف فوری قدم اٹھائے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرینی جہازوں پر قبضے کی تصدیق کے بعد اس معاملے پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فوری طلب کر لیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے انعقاد کی درخواست روس اور یوکرین دونوں کی طرف سے کی گئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.