’تمہارے شوہر کی موت ہوگئی ہے لیکن فکر نہ کرو ہم۔۔۔‘ عرب شہری نے اپنی غیر ملکی گھریلو ملازمہ کے لئے ایسا کام کر ڈالا کہ نئی مثال قائم کر دی، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی
عرب ممالک سے عموماً غیرملکی ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں ہی آتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں ایک اماراتی شہری کے اپنی غیر ملکی خادمہ سے ایسے شاندار حسن سلوک کی خبر سامنے آئی کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس شہری کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی غیر ملکی خادمہ کو اس کے وطن رخصت کرتے ہوئے مغموم نظر آتا ہے اور فرط جذبات میں اس کا ماتھا بھی چومتا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اس اماراتی شہری کو بتایا گیا تھا کہ اس کی سری لنکن خادمہ کا شوہر دنیا سے رخصت ہو گیا ہے مگر وہ یہ اندوہناک خبر خادمہ کو نا سنا سکا۔ اس نے خادمہ کو بتایا کہ اس کا خاوند شدید بیمار ہے اور پھر اس کی وطن واپسی کے انتظامات کئے اور ائرپورٹ پر خود اسے رخصت کرنے آیا۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والے مناظر اسی موقع کے ہیں۔“
بعد ازاں اس اماراتی شہری نے بتایا کہ سری لنکن خادمہ گزشتہ 36 سال سے ان کے گھر میں کام کررہی ہیں اور انہیں اور ان کے بھائیوں کا ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتی رہی ہیں۔ اماراتی شہری کا کہنا تھا کہ اب جبکہ ان کی خادمہ کا شوہر دنیا سے رخصت ہو گیا ہے اور ان کا کوئی سہارا نہیں ہے تو انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خادمہ جلد ان کے پاس واپس آ جائیں گی اور اب وہ خادمہ کے طور پر نہیں بلکہ گھر کے ایک فرد کے طور پر ان کے ساتھ رہیں گی۔