سانحہ ساہیوال میں شہید ہونے والی ہونہار بچی اریبہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا

سانحہ ساہیوال نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے اور اس درد ناک واقعے میں 13سالہ بچی اریبہ بھی شہید ہوئی تھی جس کو چھ گولیاں لگی تھیں ۔اب معروف اینکر پرسن حامد میر نے اریبہ کی ایسی تصویر شیئر کی دیکھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی جانب سے اس بچی کو ٹرافی دی جا رہی ہے ۔تصویر میں اریبہ خوش اور مطمئن دکھائی دے رہی ہے جیسے اس کو اپنی محنت کا صلا مل گیا ہو ۔

اس تصویر کے ساتھ حامد میر نے پیغام میں لکھا کہ اس بہترین مسکراہٹ کے پیچھے ایک عظیم سانحہ پوشیدہ ہے ۔یہ 13سالہ اریبہ کی تصویر ہے جو گزشتہ ہفتے اپنے والدین کے ساتھ سی ٹی ڈی کی فائرنگ میں شہید ہوئی ۔اس نے چھٹی جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور یہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن یہ شہید بن گئی ۔واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے خلیل کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے ۔

News 1548421140 3034
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.