”عمران خان نے پوچھا کہ 50 لاکھ روپے کا ناشتہ کیا تھا؟ تو میں نے کہا ۔۔۔“ عارف علوی نے اس سوال کا جواب دیدیا جس کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا

صدر مملکت عارف علوی نے کچھ روز قبل گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں وہ سکردو بھی گئے جس کے بعد ایک نجی اخبار نے دعویٰ کیا کہ سکردو انتظامیہ کو عارف علوی کا ناشتہ 50 لاکھ روپے میں پڑا۔

یہ خبر اخبار میں چھپنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینب بن گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تاہم اب صدر عارف علوی نے اس حوالے سے اپنا موقف دیدیا ہے اور ایسی حیران کن بات کہہ دی ہے کہ جان کر وزیراعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے۔

News 1540831449 6237
صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے اپنا موقف معروف صحافی ندیم ملک کے پروگرام میں دیا اور اس حوالے سے ندیم ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کیا۔

ندیم ملک نے صدر عارف علوی کی اور ان کی جانب سے پیش کیا جانے والے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت سے 50 لاکھ روپے کے ناشتے سے متعلق حقیقت پوچھی تو انہوں نے یہ بل دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں ان کے اور اہل خانہ کے ہونے والے تمام اخراجات جیب سے برداشت کئے۔

News 1540830950 6242 (1)
دلچسپ امر یہ ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جو بل پیش کیا گیا ہے اس کے مطابق 50 ہزار500 روپے کی رقم رہائش کی مد میں ادا کی گئی جبکہ اس میں ناشتے کا کوئی ذکر نہیں۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر مملکت کا ناشتہ سکردو انتظامیہ کو 50 لاکھ روپے میں پڑا جبکہ صدر عارف علوی کی جانب سے جو بل پیش کیا گیا ہے اس میں کھانے کے حوالے سے کوئی ادائیگی شامل نہیں ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.