صدر منتخب ہونے کے بعد میری رہائش گاہ کہاں ہوگی۔۔۔عارف علوی نے بتا دیا۔۔ حیران کن خبر

نومنتخب صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نہیں پورے پاکستان کا صدر ہوں،کوشش ہوگی کہ 5سالوں میں غریبوں کی قسمت بدل جائے، غریب کے تن پرکپڑا،پیٹ میں روٹی اور سر پرچھت ہو،میں سمجھتا ہوں کہ پروٹوکول کم ہونا چاہیے،جبکہ سکیورٹی جائز ہونی چاہیے۔ انہوں نے صدراتی الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کاشکر ادا کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کا نامزد امیدوار صدر مملکت کیلئے کامیاب ہوا ہے۔ عمران خان کاشکریہ کہ انہوں نے مجھے اس عہدے کیلئے ذمہ دار سمجھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اس عہدے پرپاکستان کی بہتری کیلئے کام کا موقع ملا۔میں ووٹرز

اور تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں اور سپورٹرز کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دیا۔ غریب کے تن پرکپڑا اور اس کے سر پرچھت ہواور پیٹ میں روٹی ہو۔اللہ سے دعا ہے کہ 5سالوں میں غریب کی قسمت بدل جائے۔ ہرمزدور کوروٹی ، غریبوں اور بیماروں کا علاج ہوسکے، جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کوتعلیم مل سکے۔انہوں نے کہا کہ میں آج منتخب ہونے کے بعد صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پورے پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا صدر ہوں۔۔پاکستان کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔اب

میں اور بھی بہتر طریقے سے کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سکیورٹی جائز ہوگی پروٹوکول کم ہونا چاہیے۔ واضح رہے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدرمملکت منتخب ہوگئے ہیں،،قومی اسمبلی وسینیٹ میں عارف علوی212، مولانا فضل الرحمن131، اور اعتزازاحسن 81 ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن کے نتائج کے مطابق صدارتی الیکشن میں حکومتی جماعت کے امیدوار عارف علوی ،اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمن،، اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی کے

امیدوار اعتزاز احسن نے حصہ لیا۔ بلوچستان، عارف علوی کو45 ووٹ پڑے۔اپوزیشن ے امیدوار فضل الرحمن کو15ووٹ جبکہ بلوچستان میں اعتزاز احسن کوکوئی ووٹ نہیں ملا۔۔سندھ اسمبلی میں اعتزازاحسن کو100اور عارف علوی کو56، فضل الرحمن کوایک ووٹ ملے۔خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عارف علوی78، مولانا فضل الرحمن26، اور اعتزازاحسن 3ووٹ ملے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں عارف علوی186، مولانا فضل

الرحمن141، اور اعتزازاحسن 6 ووٹ ملے ، جبکہ 18ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں عارف علوی212، مولانا فضل الرحمن131، اور اعتزازاحسن 81ووٹ ملے،جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔اسی طرح پنجاب اسمبلی میں354 میں سے 351، سندھ اسمبلی میں163میں سے 158ووٹ کاسٹ ہوئے۔اسی طرح خیبرپختونخواہ 112میں سے 111ووٹ کاسٹ ہوئے۔۔بلوچستان اسمبلی میں 61 میں سے 60ووٹ کاسٹ ہوئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.