آرمی چیف نے عام انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا، وہ خبر آ گئی جسکا پاکستانی قوم کو بے صبری سے انتظار تھا
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور قومی فریضہ مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت 211ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیر پا امن کے لئے مثبت کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوااور آپریشن ردالفساد میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا
کہ صاف و شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کی جائیگی جس کے لئے آرمی چیف نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور قومی فریضہ مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیا جائے گا،قومی انتخابات کی اہم ذمے داری نبھانے کےساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پرفوکس رکھاجائے گا۔