"ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کر کے ملک کے لئے جان قربان کرتے ہیں” آرمی چیف نے دبنگ اعلان کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ہیرو وہ ہیں جوآنکھیں بند کر کے ملک پر جان قربان کرتے ہیں، پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیومیں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے ورثا اور غازیوں کو اعزازات عطاکیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج کی حمایت پر پر عزم پاکستانی قوم کے مشکور ہیں،دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے،کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے دہشت گردی پر کیسے قابو پایا، جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتاہے۔ ملک میں ایسے باپ موجود ہیں جو بیٹے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کو انشااللہ کوئی گزند نہیں پہنچاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپنے شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،ہیرو وہ ہیں جوآنکھیں بند کر کے ملک پر جان قربان کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.