پاکستانیوں کا خواب پورا ہو گیا!! آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی،جان کر آپ بھی جھوم اٹھیں گے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہےکہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیاجارہا ہے،
اس کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا، یونیورسٹی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ہمارے نوجوان اور انڈسٹری پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروگرام سے مستفید ہوں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو میرٹ اور اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی 18 ستمبر سےکام شروع کرےگی، یورنیورسٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز اور ماہر ورک فورس تیار کررہی ہے۔