آرمی ٹریننگ سے بچنے کیلیے 24 سالہ نوجوان کی 81 سالہ خاتون سے شادی

یوکرائن کے 24 سالہ طالب علم نے آرمی کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لیے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں 24 سالہ نوجوان نے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی رچالی۔ تاہم اس شادی کا مقصد یوکرائن میں ہر طالب علم کو ایک سال کی لازمی فوجی ٹریننگ سے بچنا تھا۔

ہر طالب علم کی طرح 24 سالہ الیگزینڈر کو بھی ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں نزدیکی آرمی کیمپ میں جاکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ وہ ایک سالہ لازمی کورس میں شرکت کرسکے تاہم طالب علم ٹریننگ میں حصہ نہیں لینا چاہ رہا تھا۔

طالب علم نے آرمی ٹریننگ سے بچنے کے لیے ایک ایسے قانون کا فائدہ اُٹھایا جس میں صرف اس شخص کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل تھی جس کا اپنی کمزور یا بیمار اہلیہ کی دیکھ بحال کے لیے گھر پر رہنا ضروری ہو چنانچہ طالب علم نے 81 سالہ خاتون سے شادی کرکے بہانہ تیار کرلیا۔

یوکرائن میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک سالہ آرمی ٹریننگ لینا لازمی ہوتا ہے، اس لیے 24 سالہ طالب علم 27 سال کی عمر کو پہنچتے ہی خاتون کو طلاق دے گا کیوں کہ 26 سال سے زائد عمر والوں پر آرمی ٹریننگ لازمی نہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.