احتساب عدالت کا فیصلہ، معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ٹی وی پر ایک ایسا فحش لفظ بول دیا کہ جیو ٹی وی کو فوراً معافی مانگنا پڑ گئی
اب جس ملک میں ارشاد بھٹی جیسے لوگ بھی صحافی کہلوائیں گے وہاں ایسے فیصلے ہی متوقع ہیں۔یہ لوگ ایسی گھٹیا زبان لائیو آن ائیر استعمال کرتے ہیں جو نجی محافل میں بھی استعمال نہیں ہوتی، لائیو آن ائیر نامناسب جملے کے استعمال پر @geonews_urdu کی ناظرین سے معافی
ویڈیو کریڈیٹ @SaqibRaja__ pic.twitter.com/d7047hfw0Y
— Tanveer Khatana (@tanveer_khatana) July 6, 2018
احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاو¿نڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاو¿نڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فیصلہ سامنے آتے ہی سیاسی رہنماﺅں نے موقف دینا شروع کر دیا اور صحافیوں نے بھی تبصرے شروع کر دئیے مگر ایسے میں معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ٹی وی پر ایسا فحش لفظ بول دیا کہ جیو ٹی وی کو فوراً معافی مانگنا پڑ گئی۔ ارشاد بھٹی نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ”اسی کا تو رنڈی رونا ہے، یہی تو ہم رو رہے ہیں، انہوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مارشل لاءکو چھوڑیں وہ تو ہیں ہی ایسے لوگ، اگر یہ جمہوری ہوتے تو یہ نوبت آتی؟“
جب ارشاد بھٹی نے یہ لفظ استعمال کیا تو پروگرام میں بیٹھے سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی مسکرا دئیے جبکہ شاہ زیب خانززادہ نے بھی مسکراتے ہوئے کہا ”زبان“۔۔ یعنی ان کا اشارہ بھی ارشاد بھٹی کے منہ سے نکلنے والے لفظ کی جانب تھا۔
ارشاد بھٹی کی جانب سے یہ لفظ استعمال کئے جانے کے بعد فوراً بعد جیو نیوز کے نیوز کاسٹر وجیہ ثانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس بحث کے دوران ایک لفظ ایسا استعمال ہوا جو غالباً اخلاقیات کے معیار سے نیچے تھا جس پر ہم معذرت چاہتے ہیں۔