لاہور میں عارضی شیلٹر ہوم نے کام شروع کردیا،ریلوے سٹیشن پر 47 مسافروں کا پڑاﺅ، لیکن صبح اٹھتے ہی بڑا سرپرائز مل گیا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں عارضی شیلٹرہومزنے کام شروع کردیا،ریلوے سٹیشن پر قائم عارضی شیلٹر ہوم میں گزشتہ رات47 مسافروں نے قیام کیا،جہاں ان کی ناشتے اور کھانے سے تواضع کی گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو ہدایت کی تھی کہ موسم مزید سرد ہو رہا ہے پنجاب حکومت شیلٹر ہوم کی تعمیر تک بے گھر افراد کیلئے کھانا اور ٹینٹ فراہم کرے۔