”میں اسد شفیق سے کہہ رہا تھا کہ۔۔۔“ اظہر علی نے مضحکہ خیز رن آﺅٹ پر اپنا موقف بھی دیدیا، اسد شفیق سے کیا بات کر رہے تھے؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہے اور قوی امید ہے کہ یہ میچ جیت جائے گی مگر چرچے صرف اور صرف اظہر علی کے مضحکہ خیز رن آﺅٹ کے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہر طرف دھوم مچی ہے اور ہر کوئی اس رن آﺅٹ کولے کر اظہر علی کو لے کر دلچسپ تبصرے میں مصروف ہے لیکن اب خود اظہر علی نے بھی اس حوالے سے موقف دیدیا ہے اور کہا ہے کہ آسٹریلیا کو اتنے آسان طریقے سے وکٹ نہیں دینی چاہئے تھی اور جس طرح میں آﺅٹ ہوا، وہ یقینا مضحکہ خیز تھا، مجھے اور اسد شفیق کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ کیا ہو رہا ہے۔

تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ مجھ سمیت ڈریسنگ روم میں ہر کوئی حیران تھا۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ اسد شفیق سے کیا گفتگو کر رہے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اسد شفیق سے کہہ رہا تھا کہ گیند ہلکا سا سوئنگ ہوا ہے اور لیٹ سوئنگ ہو رہی ہے، میں نے ابھی یہ بتایا ہی تھا اور اتنی ہی بات ہوئی کہ رن آﺅٹ ہو گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.