اسے کہتے ہیں خود دار قوم ۔۔۔ “تم ہوتے کون ہو عمران خان پر سوال اٹھانے والے” وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی سفیر کو اوقات یاد دلا دی ، تفصیلات جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نےافغانستان میں موجود امریکی سفیر جان آر باس کے عمران خان کے حوالے سے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے بیان سے لگتا ہے کہ آپ شاید نہ کرکٹ جانتے ہیں اور نہ سفارت کاری، اسد عمر نے کہا ہے

کہ افغانستان ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں امریکہ کے سفیر جان آر باس نے پہلے بیان دیا تھا کہ عمران خان کی افغان امن کے ساتھ بال ٹیمپرنگ کی کوشش کو روکنا اہم ہے،انہوں نے مزید کہا تھا کہ کرکٹکے کچھ پہلو سفارت کاری میں بہتر طور پر استعمال ہوتے ہیں اور کچھ نہیں۔ان کے اس بیان پر پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر نے انہیں دو ٹوک جواب دیا ہے کہ آپ کو شاید پتا ہی نہیں ہے کہ سفارت کاری ہوتی کیسے ہے۔یہ سب معاملہ عمران خان کے افغان

حکومت کے بارے میں بیان سے شروع ہوا ہے، عمران خان نے چند روز پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان طالبانسے مذاکرات کے لیے افغانستان میں عبوری حکومت لانے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حکومت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جس پر افغان وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا بیان افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، انہوں نے افغانستان میںپاکستان کے نائب سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب بھی کیا تھا اور اس

کے بعد پاکستان میں موجود افغانستان کے سفیر عاطف مشال کو بھی ہنگامی طور پر واپس بلا لیا تھا تا کہ اس معاملے پر ان سے مشاورت کی جا سکے۔اس پر بعد عمران خان نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے جس کے بعد امریکی سفیر نے عمران خان کے بیان پر تنقید کی لیکن اسدعمر نے امریکی سفیر کو دوٹوک جواب دیا ہے کہ ’آپ کو تو شاید سفاتکاری کا ہی پتا نہیں ہے‘۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.