’’اب اسد عمر کے پاس سنہری موقع ہے کہ پٹرول پر 50فیصد ٹیکس کم کردیں‘‘ محمد زبیر کے اس ٹویٹ پر وزیرخزانہ بھی میدان میں آ گئے، آئینہ دکھا دیا
محمد زبیر عمر اور اسد عمر دونوں بھائی ہیں لیکن ایک مسلم لیگ ن جبکہ دوسرا پی ٹی آئی میں ہے۔ جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تو اسد عمر تنقید کرتے تھے کہ حکومت پٹرول پر بھاری ٹیکس لے رہی ہے جو کم کیا جانا چاہیے۔ اب جب اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت
میں وزیرخزانہ بنے تو ان کے بھائی محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’’اب بطور وزیرخزانہ اسد عمر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ پٹرول پر عائد 50فیصد سے زائد ٹیکس میں کمی کر دیں، جسے وہ ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔‘‘ ان کی اس ٹویٹ پر اب اسد عمر بھی سامنے آ گئے ہیں اور بھائی کو ٹکا سا جواب دے دیا ہے۔
محمد زبیر کو جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے لکھا ہے کہ ’’ن لیگ کے دورن میں پٹرول کی بغیر ٹیکس قیمت 46.8روپے تھی اور اس پر 24.5روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا جو قیمت کا 52فیصد بنتا ہے۔ اب ٹیکس کی شرح کم ہو کر 23.6فیصد(ن لیگی دورحکومت کی نسبت 28.4فیصد کم) رہ گئی ہے جو ن لیگی دور کی شرح سے آدھی سے زیادہ کم ہے۔ ن لیگی حکومت نے بجٹ میں پٹرول لیوی کی مد
300ارب روپے رکھے تھے۔ انتظار کریں، جب میں اپنی حکمت عملی پارلیمنٹ میں پیش کروں گا تو آپ کو فرق نظر آئے گا۔‘‘