’’ وزارت چھوڑ دو‘‘ اسد عمر کے بعد عمران خان نے ایک اور دبنگ وزیر کو بڑا حکم جاری کر دیا
اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے غلام سرور کو بھی وزارت پٹرولیم کا عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا جھکڑ تیز ہو چکا ہے ۔ عمران خا ن نے اسدعمر کو وزارت توانائی کی پیشکش کی لیکن انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی اور کابینہ کا مزید حصہ رہنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو وزارت خزانہ دئیے جانے کا قوی امکان ہے ۔
جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعجاز شاہ کو وزیر مملکت داخلہ بنایا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب غلام سرور کی کارکردگی بھی اطمینان بخش نہیں ہے اور انہیں یہ عہدہ چھوڑنے کا کہا جاچکا ہے ۔ممکنہ طور پر اگلے چند گھنٹوں میں اس کا اعلان متوقع ہے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد6 وفاقی وزیروزراءکی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے،غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور اعجاز شاہ کی وزارت تبدیل کی جائیں گے ،صاحبزادہ محبوب سلطان ،علی امین گنڈاپور اور فیصل واوڈا کی وزارت بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متعددوزرا ءنے اپنی وزارت بچانے اورکابینہ میں رہنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرخزانہ کا چارج دیدیا گیا۔وزیر توانائی عمر ایوب خزانہ کے معاملات بھی دیکھیں گے ۔
اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو عمر ایوب کو وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کیا تھا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرخزانہ کا چارج دیدیا گیا۔وزیر توانائی عمر ایوب خزانہ کے معاملات دیکھیں گے ۔