تمام امکانات دم توڑ گئے : نیا وزیر خزانہ عمر ایوب نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔ اسد عمر کے عہدہ چھوڑتے ہی بڑی بریکنگ نیوز آگئی
اسد عمر کے استعفے کے بعد ملک میں سیایس ہلچل پیدا ہوگئی ہے ، اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان ہے ، اور عمر ایوب کو اسی وزارت تونائی میں ہی رکھا جائے گا ، ان کی وزارت کو تبدیل نہیں کی جائے گا،
نجی ٹی وی اے آر وائے کی خبر کے مطابق محمد حفیظ کو وزارت خذانہ ملنے کا اماکن ہے ، یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں پچھلے دنوں سرگرم تھیں تاہم اب اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ سے الگ ہونے کی تصدیق کی۔پریس کانفرنس میں اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت خزانہ کی بجائے توانائی کا قلمدان سونپنے کی خواہش ظاہر کی، آج صبح ملاقات میں کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کی،
کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ عمران خان یا ان کے نئے پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا، تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوا یہ سفر بہت اچھا
رہا، اس سفر میں مشکل اور اچھے حالات بھی دیکھے، کچھ ایسا کرنے کی کوشش کی جس سے ملک کی بہتری ہوسکے۔اسد عمر نے تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک کی بہتری چاہتے ہیں، اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ ملنے کا امکان ہے ، اور عمر ایوب کو اسی وزارت تونائی میں ہی رکھا جائے گا۔