اسدعمرکابیان۔۔ سٹے بازوں کونقصان ڈالر کہاں سے کہاں جا پہنچا ؟ خبرآگئی
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر مزید نہ مہنگا ہونے کا بیان دیا تھا اور اب پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک دو سے اڑھائی روپے کمی واقع ہو گئی ہے اور اس کا اثر انٹربینک میں پڑا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسد عمر نے ڈالر کے مزید نہ مہنگے ہونے کا بیان دیا تھا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سٹے بازوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 143 روپے میں فرخت ہو رہاہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی ڈالر دو روپے سستا ہو گیاہے ۔
یاد رہے کہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہناتھا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ افواہیں پھیلانی چھوڑ دیں ، کبھی کہا جاتاہے کہ آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ ڈالر 180 روپے کا ہو جائے گا اور کسی دن اخبار میں خبر لگ جاتی ہے کہ اسد عمر نے کہہ دیاہے کہ ڈالر 160 روپے کا ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کو کوئی بھی مطالبہ نہیں ہے کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہونا چاہیے ،روپے کی قدر میں کمی کا مزید کوئی امکان نہیں لہذا ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں۔