اسد عمر کا استعفیٰ کافی نہیں، جیل میں بیٹھے خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے
وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کابینہ سے الگ ہوگئے اور اس فیصلے پر جوڈیشل ریمانڈپر موجود لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے اور ان کی ٹیم کی طرف سے سوشل میڈیا پر بتایاگیاکہ خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ حکومت سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں، اب ذمہ داری آئی تو بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک لیگی اکاﺅنٹ سے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کردیا جس کے مطابق ”اسد عمر کا استعفی کافی نہیں۔۔۔
ایک نااہل بندے کو وزارت خزانہ جیسا قلمدان دینے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں گے یا اپنی اس غلطی پر استعفی دیں گے؟“۔
اسد عمر کا استعفی کافی نہیں۔۔۔
ایک نااہل بندے کو وزارت خزانہ جیسا قلمدان دینے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں گے یا اپنی اس غلطی پر استعفی دیں گے؟— PML(N) Lions (@pmlnLions) April 18, 2019
حکومت سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں۔ اب زمہ داری آئی تو بھاگ کھڑے ہوئے۔ https://t.co/GK9qxuTTHP
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 18, 2019
عمران خان اور ان کی حکومت آگ سے کھیل رہے ہیں یہ انتقام آمیز احتساب معیشت اور جمہوریت کو لے ڈوبے گا۔ خواجہ سعد رفیق#TeamKhawaja
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 18, 2019
قومی معیشت نفرت اور انتقام کی چتا میں جلائی جارہی ہے، اپوزیشن کا سر قلم کرنے کے چکر میں معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا گیا، تحریک انصاف کی سونامی ترقی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق#TeamKhawaja
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 18, 2019
حکمران نظام عدل، احتساب اور ابلاغ پر کنٹرول کرکے مخالفانہ آوازیں کچلنا چاہتے ہیں، انتقام آمیز احتساب معیشت اور جمہوریت کو لے ڈوبے گا، سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کےلیے نفرت اور دشمنی کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق۔#TeamKhawaja— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 18, 2019