اسد عمر کے استعفے پر ان کے بھائی محمد زبیر عمر نے حیران کن موقف دیدیا
وزیرخزانہ اسدعمر نے وزارت اور کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا جس پر سابق گورنر سندھ، اسدعمر کے بھائی اور لیگی رہنمامحمد زبیر نے بھی ردعمل دیدیا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرکاکہناتھاکہ اسدعمر کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی ، ہمیں توپتہ تھاکہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہوگئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیںجنہوں نے قوم کو اتنے سالوں تک خواب دکھائے اور
الزامات کی سیاست کی، ان کے پاس تجربہ تھا اور نہ کوئی حقیقت جس کی بنیاد پر وہ وعدے کرتے ۔سابق گورنر کاکہناتھاکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام میں مایوسی تھی جس پر پچھلی حکومت پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ ساری صورتحال کی ذمہ دار یہ حکومت خود ہے ۔؛